ڈيرہ غازي خان ميں کوٹ مبارک کے علاقے ميں پوليس اور ڈاکووں کے درميان مبينہ پوليس مقابلہ ہوا. پوليس کے مطابق مبينہ ڈاکو علاقے ميں جرائم پيشہ سرگرميوں ميں ملوث تھے ، آج صبح ان کي گرفتاري کے لئے چھاپا مارا تو انہوں نے فائرنگ کردي. فائرنگ کے تبادلے ميں ايک پوليس اہلکار جاں بحق ہوگياجبکہ ايک ڈاکو زخمي ہوگيا ،جسے گرفتار کرليا گيا.
دوسري جانب سرگودھا ميں 116جھال کے قريب موٹرسائيکل سوارملزمان نے چيکنگ کے دوران روکنے پر پوليس پر فائرنگ کردي. جوابي فائرنگ سے ايک ملزم زخمي ہوگيا ،جسے گرفتار کرلياگيا،جو بعد ميں زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگيا،ايک ملزم فرار ہوگيا. گرفتار ملزم متعدد وارداتوں ميں مطلوب تھا.
.......
/169